Home بین الاقوامیایران نے ہرمزگان اور بندر خمیر حملوں کے شہدا کی تصاویر جاری کر دیں،

ایران نے ہرمزگان اور بندر خمیر حملوں کے شہدا کی تصاویر جاری کر دیں،

by adnan Shahid

تہران: (سی بی این پاکستان) ایران نے ہرمزگان صوبے اور بندر خمیر میں امریکی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے بندر خمیر میں امریکی حملے سے شہید ہونے والے 3 شہریوں کی تصویر جاری کر دی اور کہا کہ تینوں بندر خمیر پل سے گزر رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مریکی حملوں سے شہید افراد کا خون رائیگاں جانے نہیں دیں گے، ایران جنوب سے شمال اور مشرق سے مغرب تک ان کا وطن ہے، اور وہ اپنی سرزمین کے ایک، ایک انچ کا آخری سانس تک دفاع کریں گے۔اس کے علاوہ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں شہید ہونے والے 8 شہریوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے بتایا ک شہدا میں 4 خواتین اور 2 معذور بھائیوں سمیت 4 مرد شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ہرمزگان صوبے میں اپنے غیر قانونی حملوں کے دوران امریکا نے پلوں کو نشانہ بنا کر ایک اور کھلا جنگی جرم کا ارتکاب کیا اور 8 بے گناہ ایرانیوں کو قتل کر دیا، جن میں 4 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اب پہلے سے کہیں زیادہ پرعزم اور متحد ہیں اور اپنے محبوب وطن کے خلاف اس مجرمانہ جارحیت پر اپنے سفاک دشمنوں کو سخت پچھتاوا دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔