Home بزنسبھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

by adnan Shahid

نئی دہلی: (سی بی این پاکستان) مودی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی سٹاک مارکیٹ پراعتماد ختم ہوگیا۔عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق بھارتی شیئرز میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ختم ہوگئی، متعدد کمپنوں نے اپنی سرمایہ کاری صفر کر دی۔عالمی کمپنیاں مصنوعی ذہانت کے مواقع کی کمی اور کم منافع کے باعث بھارتی مارکیٹ سیسرمایہ تیزی سے نکال رہی ہیں۔عدم دلچسپی کے باعث بھارتی سٹاک ایکس چینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، بینک آف امریکہ کے حالیہ سروے کے مطابق بھارت اب ایشیا میں سب سے کم پسندیدہ مارکیٹ بن چکا ہے،بھارتی معیشت کی پستی اور سٹاک مارکیٹ کی بدحالی نے معاشی خوشحالی کا شور مچانے والی مودی سرکار کے جھوٹے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔