Home بین الاقوامیسعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

by adnan Shahid

ریاض: (سی بی این پاکستان) سعودی عرب میں بدھ تک گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الشرقیہ ریجن کے ساتھ دارالحکومت ریاض کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر متوقع ہے، مثاثرہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔اس سے قبل قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے بیان میں کہا تھا کہ اگست جو موسم گرما کا آخری مہینہ ہے کے دوران مملکت کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں جازان، عسیر الباحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، تبوک اور نجران کے کچھ حصوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، مکہ مکرمہ ریجن میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے سے حد نگاہ محدود ہو سکتی ہے۔قومی مرکز نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ ویب سائٹ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے موسم کی صورتحال سے اپ ڈیٹ رہیں۔