Home پاکستاندیپالپور: کار کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار خواتین جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی

دیپالپور: کار کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار خواتین جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی

by adnan Shahid

دیپالپور: (سی بی این پاکستان) ہیڈ سلیمانکی روڈ پر کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خواتین کی روبینہ اور نذیراں بی بی کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے۔پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔