نئی دہلی: (سی بی این پاکستان) مودی کا جنگی جنون میدان جنگ میں ہزیمت کے ساتھ ساتھ بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو بھی مہنگا پڑ گیا۔2025میں پاکستان کی فضائی حدود کی مسلسل بندش نے بھارتی ایوی ایشن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی فلائٹ گلوبل کے مطابق ائر انڈیا کو 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران تقریباً 2.3 ارب ڈالر کا بدترین خسارہ ہوا۔ائر انڈیا نے پاک بھارت تنازع کے بعد پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کو خسارے کی بڑی وجہ قرار دے دیا، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مغربی روٹس تبدیل کرنے پر مجبور بھارتی ائرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا۔امریکہ ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور معاشی اتار چڑھاؤ نے بھی ائر انڈیا کے مالی مسائل بڑھا دیے ،بھارتی ماہر ایوی ایشن سوباش گوئل کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائر لائنز کی 400 سے 500 پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔بھارت کی بدترین خارجہ پالیسی اور ناقص حکمت عملی نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارتی ائر لائنز کیلئے بڑا دھچکا
17
