Home بین الاقوامیسینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیے

سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیے

by adnan Shahid

واشنگٹن: (سی بی این پاکستان) سینٹ کام نے ایران کے تمام دعوے مسترد کر دیے۔سینٹ کام نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں میں کوئی امریکی طیارہ تباہ نہیں ہوا، تمام ایرانی میزائل اور ڈرونز ناکام بنائے گئے، ایرانی میزائل اپنے اہداف تک نہ پہنچ سکے۔سینٹ کام نے امریکی ناکہ بندی توڑنے کا ایرانی دعویٰ بھی غلط قرار دے دیا۔واضح رہے کہ ایران نے اردن میں تین ایف-35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، امریکی فوج نے ایرانی دعوؤں کی باضابطہ تردید کر دی۔