الجزائر سٹی: (سی بی این پاکستان) الجزائر میں ایک یتیم خانے میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر کے دارالحکومت الجزائر سٹی کے قریب واقع ایک یتیم خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے یتیم خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ یتیم خانے میں آگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔انتظامیہ نے بتایا کہ آتشزدگی سے 10 افراد شدید جھلسے ہیں اور 5 معذور افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
الجزائر: یتیم خانے میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
18
previous post
