Home بین الاقوامی23 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

23 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)سعودی عرب نے اپنے 96ویں قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر 2026 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے نجی اور سرکاری شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے قومی دن کی تعطیل کی تاریخ جاری کردی ہے۔وزارت کے مطابق بدھ 23 ستمبر 2026، بمطابق 12 ربیع الثانی 1448 ہجری کو نجی اور سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے سرکاری تعطیل ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ قومی دن کی تعطیل کا فیصلہ سعودی لیبرقانون کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے تحت کیا گیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے، جس کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے