Home پاکستانخیرپور: ڈمپر تلے کچلے جانے سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

خیرپور: ڈمپر تلے کچلے جانے سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

by adnan Shahid

خیرپور: (سی بی این پاکستان) خیر پور کے علاقہ کوٹ ڈیجی میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،ڈمپر تلے کچلے جانے سے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ڈمپر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔