(سی بی این پاکستان)ضلع صوابی کے علاقہ تورڈھیر مین روڈ پر عین واپڈا دفتر کے سامنے ڈمپر اور رکشہ میں تصادم ہوا، جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں رکشہ ڈمپر سے ٹکرا گیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ رکشے میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت غفران، سردار حسین، نور حسین اور عقیل احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ان چاروں افراد کا تعلق گاؤں مانکی سے بتایا گیا ہے۔ڈمپر اور رکشہ میں تصادم کے باعث ہونے والے اس خوف ناک حادثے میں ڈمپر ڈرائیور وحید سمیت دانیال اور شاہ فیصل زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں کی گئیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات اور حادثے کی وجوہات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
صوابی میں ڈمپر اور رکشہ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
22
previous post
