Home پاکستانبھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

by adnan Shahid

اسلام آباد: (سی بی این پاکستان) بھارتی پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام بھارتی ائر لائنز، لیز پر حاصل کردہ طیارے، بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ کمرشل اور فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی پابندی 18 اگست سے نافذ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر تک عائد کی گئی ہے۔یاد رہے کہ یہ سلسلہ 23 اپریل 2025 سے شروع کیا گیا تھا اور اس حوالے سے اب 16 واں نوٹم جاری کیا گیا ہے۔