Home بین الاقوامیپاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی

پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی

by adnan Shahid

ہانگ کانگ: (سی بی این پاکستان) پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری ایشین نیٹ چیمپئن شپ پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں تھائی لینڈ کو 50-55 سے شکست دے کے فائنل کاپنے نام کر لیا۔پاکستان ٹیم نے پورے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فتح اپنے نام کی۔پاکستان ٹیم کی طرف سے صبا نور انور، مایا، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جسمین، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔اس فتح کے بعد پاکستان نے اگلے ایشین نیٹ بال چیمپئین شپ کپ ڈویژن کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے جو کہ 2028 میں سنگاپور میں کھیلا جائے گا۔