دمشق:(سی بی این پاکستان) شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے جرمانہ میں ایک منی بس میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ منی بس کے اندر نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے کے باعث ہوا۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ دھماکے کی نوعیت، اس کے محرکات اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حالات اور ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کا عمل جاری ہے، جس کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ دمشق کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد سیکیورٹی اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔حالیہ مہینوں میں شام کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال بدستور غیر یقینی ہے اور وقفے وقفے سے ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔
دمشق کے نواحی علاقے جرمانہ میں منی بس میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
15
