فلوریڈا: (سی بی این پاکستان) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند کر دی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کی آمدورفت کیلئے بدستور کھلی ہے، ایران کا اس پر کنٹرول نہیں۔سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران ہزاروں جہاز اس بین الاقوامی آبی گزرگاہ سے گزر چکے ہیں۔قبل ازیں ایران حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے نکلنے کی کوشش کرنے والے 2 جہازوں کو روک دیا، جبکہ ایرانی فورسز کی مداخلت کے بعد مزید 4 آئل ٹینکرز کو واپس لوٹنا پڑا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا
15
