Home بین الاقوامیکانگو میں ایبولا کیسز 2 ہزار سے تجاوز، 754 افراد ہلاک۔

کانگو میں ایبولا کیسز 2 ہزار سے تجاوز، 754 افراد ہلاک۔

by adnan Shahid

کنشاسا: (سی بی این پاکستان) کانگو میں ایبولا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ وائرس سے اب تک 754 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔نیوز ایجنسی کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ایبولا کی وبا ملک کے 5 صوبوں تک پھیل چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق 366 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 753 افراد اب بھی آئسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس سے پھیلنے والی وبا کا آغاز 15 مئی کو ہوا تھا جبکہ صحت حکام نے بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نگرانی اور تشخیصی نظام مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔