(سی بی این پاکستا ن)تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک معروف نائٹ کلب میں لگنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جبکہ 63 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق آگ شمالی بنکاک میں واقع نا لادپراو پب میں رات گئے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو اہلکاروں نے کئی لاشیں عمارت کے اندر سے نکالیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں منتقل کیا گیا۔تھائی وزیراعظم انوتن چارن ویرکول نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پرفارم کرنے والے ایک موسیقار نے آگ لگنے سے قبل اسٹیج کے قریب سرکٹ بریکر سے دھواں نکلتے دیکھا جس کے بعد بجلی بند ہوئی اور اچانک دھماکے کی آواز سنائی دی۔
بنکاک کے نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی، 27 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
23
