Home بین الاقوامیورلڈکپ میں شریک ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 64 کرنے پر غورکیا جاسکتا ہے، فیفا صدر

ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 64 کرنے پر غورکیا جاسکتا ہے، فیفا صدر

by adnan Shahid

(سی بی این سپورٹس)فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا کہنا ہے کہ مستقبل میں فیفا ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 64کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے، ورلڈکپ صرف دو براعظموں کے لیے نہیں بلکہ اس میں شرکت کا خواب دیکھنا ہر کسی کا حق ہونا چاہیے۔سوئس نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں جیانی انفانٹینو نے کہا کہ 64 ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ کی تجویز متعلقہ فیفا کمیٹیوں میں زیر غور آئیگی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ صرف یورپ اور جنوبی امریکا کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے، ہر ملک کو ورلڈکپ میں شرکت کا خواب دیکھنیکا موقع ملنا چاہیے۔انفانٹینو کے مطابق دنیا بھر میں فٹبال کا معیار مسلسل بہتر ہو رہا ہے اور اگر چھوٹے ممالک کو ورلڈکپ میں کھیلنے کا موقع نہ دیا جائے تو ان کے لیے مزید ترقی کی ترغیب بھی کم ہو جائیگی۔فیفا صدر نے 2026 ورلڈکپ میں پہلی بار 48 ٹیموں کی شمولیت کو 100فیصد کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام براعظموں کی ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور زیادہ ممالک کی شرکت سے عالمی سطح پر فٹبال کو فروغ ملا۔