Home بین الاقوامیفیفا ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیم مصر کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال

فیفا ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیم مصر کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال

by Imran Yousafzai

ورلڈکپ میں مصر نے پہلی مرتبہ میچ جیتنے کے ساتھ آخری 16 ٹیموں تک رسائی حاصل کی جسے ملکی فٹبال کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز قومی فٹ بال ٹیم وطن واپس پہنچی تو شائقین نے شاندار استقبال کیا۔  قومی پرچم لہراتے، ترانے گاتے اور تعریفی بینرز اٹھائے شائقین شمالی ساحلی شہر العلمین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹیم کے استقبال کے لیے جمع ہوئے۔ورلڈکپ میں مصر نے پہلی مرتبہ میچ جیتنے کے ساتھ آخری 16 ٹیموں تک رسائی حاصل کی جسے ملکی فٹبال کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ مداحوں نے کپتان محمد صلاح کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں جن پر ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ کے پیغامات درج تھے۔ ٹیم نے اوپن ٹاپ بس میں نیو العلمین کی سڑکوں پر پریڈ بھی کی جہاں شہریوں نے بھرپور انداز میں کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا۔ صدر عبدالفتاح السیسی قومی ٹیم اور اس کے کوچنگ اسٹاف سے ملاقات بھی کریں گے۔ اگرچہ مصر کو پری کوارٹر فائنل میں لیونل میسی کی ارجنٹائن کے ہاتھوں 2-3 سے شکست ہوئی تاہم ٹیم نے شاندار کھیل کے باعث قوم کا دل جیت لیا۔ اس دوران مصری فٹبال فیڈریشن نے ہیڈ کوچ حسام حسن اور ان کے جڑواں بھائی ابراہیم حسن کے معاہدوں میں بھی توسیع کر دی جن کی قیادت میں ٹیم نے حالیہ برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔