نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ پر گھر کا پتہ تبدیل کرانے کے طریقہ کار سے متعلق شہریوں کی سہولت کے لیے تفصیلی رہنمائی جاری کر دی ہے۔نادرا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں بتایا گیا ہے کہ نہ صرف مستقل رہائش رکھنے والے بلکہ کرائے کے مکان میں مقیم شہری بھی آسانی سے اپنے شناختی کارڈ پر عارضی یا مستقل پتہ تبدیل کرا سکتے ہیں،نادرا کے مطابق اگر کوئی شہری کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے اور صرف عارضی پتہ تبدیل کروانا چاہتا ہے تو اسے کرایہ نامے کی کاپی اور حالیہ بجلی کے بل کی کاپی جمع کرانی ہو گی،اگر شہری کرائے کے مکان کا پتہ ہی اپنے قومی شناختی کارڈ پر مستقل پتہ درج کرانا چاہتا ہے تو مذکورہ دستاویزات کے علاوہ مالک مکان کا بیانِ حلفی بھی پیش کرنا ہو گا، جس میں یہ تصدیق کی گئی ہو کہ مکان متعلقہ شہری کو کرائے پر دیا گیا ہے اور مالک کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ وہ اس پتے کو اپنے شناختی ریکارڈ میں مستقل پتے کے طور پر درج کرائے۔
نادرا نے قومی شناختی کارڈ پر گھر کا پتہ تبدیل کرنے سے متعلق اہم گائیڈ لائنز جاری کر دیں،
29
