Home پاکستانصدر مملکت نے فنانس بل کی توثیق کر دی، وفاقی بجٹ یکم جولائی سے نافذ ہوگا۔

صدر مملکت نے فنانس بل کی توثیق کر دی، وفاقی بجٹ یکم جولائی سے نافذ ہوگا۔

by adnan Shahid

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ مالی سال 2026-27کے وفاقی بجٹ سے متعلق فنانس بل 2026 کی توثیق کر دی، جس کے بعد نئے مالی سال کے بجٹ پر یکم جولائی سے باقاعدہ عملدرآمد کی راہ ہموار ہو گئی ہے،تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد فنانس بل 2026 پر دستخط کیے، جس کے بعد بل کو گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن بھجوا دیا گیا ہے،

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ یکم جولائی سے نافذالعمل ہو جائے گا، جبکہ بجٹ میں شامل تمام ٹیکس، ڈیوٹیز اور دیگر مالیاتی اقدامات بھی اسی تاریخ سے مثر ہوں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 18ہزار 771 ارب روپے حجم کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس پر بھی یکم جولائی سے عملدرآمد شروع ہوگا،

اس کے علاوہ فنانس بل میں مختلف شعبوں سے متعلق ٹیکسوں، ڈیوٹیوں اور مالیاتی پالیسیوں میں کی گئی ترامیم بھی نئے مالی سال کے آغاز سے نافذ کر دی جائیں گی۔