اتوار, جون 14, 2026
Home پاکستانسندھ کے دیہی علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل

سندھ کے دیہی علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل

Warning: Camera accessories you shouldn’t buy cheap

by cbnpakistanoffical@gmail.com
0 comments

سندھ کے 7 اضلاع کے دوردراز علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس تعمیر کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ 

دیہی علاقوں میں ٹوائلٹس کی عدم موجودگی ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے اور پسماندہ علاقوں میں صفائی اورپردے کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث کئی مسائل جنم لیتے ہیں۔

 اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک فلاحی ادارے کی جانب سے لاڑکانہ کے گوٹھ رتوکوٹ میں پختہ ٹوائلٹس کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیاگیا تو لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

بعد ازاں لاڑکانہ کے پسماندہ علاقوں میں فلاحی ادارے کی طرف سے ٹوائلٹس کی تعمیر کا منصوبہ سندھ کے 7 اضلاع تک پھیل گیا اور اب تک 5 ہزار سے زیادہ ٹوائلٹس تعمیر کیے جاچکے۔

banner

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹس کی تعمیر سے خصوصاً خواتین، بزرگوں اور بچوں کو سہولت ملی ہے جبکہ صفائی کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment