پشاور:(سی بی این پاکستان)گونر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سب نے متحد ہو کر لڑنی ہے۔پشاور میں پولیس شہداء کے لواحقین میں پلاٹ الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج یہاں گورنر کی حیثیت سے نہیں بلکہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہونے آیا ہوں، شہداء ہمارے ہیرو ہیں، انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے شہداء کی قربانیوں کا متبادل نہیں دے سکتے، لیکن آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، صوبے کے عوام، پاک فوج اور پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، آج ہم شہداء کی قربانیوں کی بدولت یہاں کھڑے ہی۔گونر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سب نے متحد ہو کر لڑنی ہے، محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے گاڑیاں فراہم کیں۔
دہشت گردی کا مقابلہ پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ کرنا ہوگا، فیصل کریم کنڈی
6
