اسلام آباد(سی بی این پاکستان)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی وہاں دہشت گردوں کے پیچھے کوئی اور چھپ رہا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آپ نے ایک حکومت کو گھر بھیجا، آپ کے تمام نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آپ نے جمہوریت پر شب خون مارا ہے، آپ نے پورے پاکستان کو غیرفعال کر دیا، آپ نے آج دہشت گردی کا بہانہ ڈھونڈ لیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان میں کہیں بھی نہیں ہونی چاہیے، دہشت گردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملنی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے پیچھے بھارت ہے اور بھارت کے پیچھے بی ایل اے ہے۔
جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی وہاں دہشتگردوں کے پیچھے کوئی اور چھپ رہا ہے: بیرسٹر گوہر
5
