لاہور:(سی بی این پاکستان)لاہور میں رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اور ملزم کی تقریباً ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصے تک قائم نہ رہ سکا۔ ملزم نے مبینہ طور پر لڑکی کو بہانے سے باہر ملاقات کے لیے بلایا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے یکم اکتوبر 2026 کو شام تقریباً 6 بجے لڑکی کو فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ملاقات کے لیے بلایا جہاں مبینہ طور پر تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔فیصل ٹاؤن پولیس نے لنک روڈ پر واقع نجی مال سے ملزم عمار کو گرفتار کرلیا، کیس مزید کارروائی کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
4
