Home پاکستانخیبرپختونخوا میں 6 ڈویژنوں کے کمشنرز تبدیل

خیبرپختونخوا میں 6 ڈویژنوں کے کمشنرز تبدیل

by adnan Shahid

پشاور: (سی بی این پاکستان) خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کرتے ہوئے 6 ڈویژنوں کے کمشنرز کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے۔جاری اعلامیے کے مطابق کمشنر بنوں خالد محمود کو کمشنر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ تعیناتی کے منتظر احمد علی شاہ کو کمشنر مردان مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سابق سیکرٹری ڈیرہ اسماعیل خان سمیع اللہ کو کمشنر بنوں تعینات کر دیا گیا، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ شاکر اللہ کو کمشنر ہزارہ مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح وفاقی جوائنٹ سیکرٹری اقبال حسین کو کمشنر ملاکنڈ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔دوسری جانب ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پرویز کشر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ کمشنر پشاور ریاض خان محسود اور کمشنر مردان حبیب اللہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق کمشنر ہزارہ شاہد اللہ اور کمشنر ملاکنڈ مسعود احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔