Home جرم و سزاچارسدہ، خاتون سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار

چارسدہ، خاتون سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار

by adnan Shahid

چارسدہ(سی بی این پاکستان) شبقدر پولیس نے کا رروائی کرتے ہوئے خاتون سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا،تر جمان چارسدہ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر نوشیروان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم نسیم کو واقعہ کے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے تھانہ شبقدر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس ایچ او شبقدر نوشیروان خان نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی اور مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تفتیش میرٹ اور قانون کے مطابق جاری ہے۔