Home کھیلقومی کرکٹر سفیان مقیم نے پاکستان چھوڑنے کی افواہیں مسترد کر دیں

قومی کرکٹر سفیان مقیم نے پاکستان چھوڑنے کی افواہیں مسترد کر دیں

by adnan Shahid

قومی کرکٹر سفیان مقیم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے جن میں ان کے پاکستان چھوڑنے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا،سفیان مقیم نے کہا کہ ان کے پاکستان چھوڑنے سے متعلق تمام افواہیں بالکل بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس وقت صرف انگلینڈ میں ڈربی شائر فالکنز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے موجود ہیں،انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں،
سفیان مقیم نے اپنے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا،“پاکستان میری پہچان، میری شان اور میرا وطن ہے۔ پاکستان ہمیشہ میرے لیے سب سے پہلے رہے گا۔ پاکستان زندہ باد۔”