(سی بی این سپورٹس)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد کیپ ورڈی کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شریک کیپ ورڈی کو اضافی وقت میں2-3کے اسکور سے شکست دی۔پہلے ارجنٹینا نے میسی کے گول کی بدولت برتری حاصل کی تھی، یہ گول اسٹار کھلاڑ ی نے 29ویں منٹ میں اسکور کیا۔ جاری ورلڈ کپ میں یہ اُن کا ساتواں گول تھا۔59ویں منٹ میں کیپ ورڈی کی جانب سے ڈوآرٹے نے گول برابر کیا۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کو گول کرنے کے 2 سنہری مواقع ملے مگر دونوں مرتبہ کیپ ورڈی کے گول کیپر ووزینا اُن کے آڑے آگئے ۔
فیفا ورلڈکپ : ارجنٹینا سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیپ ورڈی کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
14
