اسلام آباد: (سی بی این پاکستان) اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق فیصلہ معطل کرتے ہوئے طب کونسل کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔جسٹس محمد آصف نے حکیم شہزاد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ طب کونسل نے حکیم شہزاد کی بطور طبیب رجسٹریشن منسوخ کر رکھی ہے، طب کونسل نے سنے بغیر رجسٹریشن منسوخی کا حکم دیا۔وکیل نے استدعا کی کہ حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل کر دیا اور طب کونسل کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ معطل
5
