Home پاکستاناسلام آباد: اسٹڈی ویزے پر جانے والا طالبعلم مشتبہ تعلیمی اسناد پر آف لوڈ

اسلام آباد: اسٹڈی ویزے پر جانے والا طالبعلم مشتبہ تعلیمی اسناد پر آف لوڈ

by adnan Shahid

اسلام آباد:(سی بی این پاکستان) ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹڈی ویزے پر روس جانے والے طالبعلم کو مشتبہ تعلیمی اسناد کی بنیاد پر آف لوڈ کردیا۔ایف آئی اے کے مطابق مسافر کے میٹرک سرٹیفکیٹ اور تفصیلی نمبرز سرٹیفکیٹ پر موجود بار کوڈ کی جانچ پڑتال کی گئی، تاہم انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) اور وزارت خارجہ سے تصدیق کا کوئی ریکارڈ نہ ملنے پر دستاویزات مشتبہ قرار دی گئیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران مسافر نے بتایا کہ تعلیمی اسناد اسے فراہم کی گئی تھیں جبکہ روس کے اسٹڈی ویزے اور ٹکٹ کا انتظام ایک ایجنٹ کے ذریعے کیا گیا تھا۔واقعے کا مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ تفتیش کے دوران دیگر ممکنہ ملوث افراد کا کردار بھی متعین کیا جائے گا۔ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر انچارج شفٹ سی سید کاشف علی کی نگرانی میں کی گئی۔ ٹیم میں ایف سی نعیم اللہ اور ایف سی حسن نثار شامل تھے جبکہ مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر شازیہ نورین کررہی ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کے مطابق جعلی دستاویزات اور غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک سفر کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔