اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،پنجاب میں لاہور، میانوالی شہر اور ملحقہ علاقوں، چکوال شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں پشاور، شانگلہ، بونیر، مردان، چارسدہ، سوات، صوابی، کوہاٹ،کرک، ملاکنڈ، باجوڑ، ہنگو،لوئر دیر، جنوبی وزیرستان لوئر،آزاد کشمیر میں وادی نیلم،مظفرآباد سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلیکی شدت 5.9 اور زلزلیکی گہرائی 178 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ زلزلیکے جھٹکے شام 6 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔یورپی زلزلہ مرکز کے مطابق افغانستان میں ہندوکش ریجن میں زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی،
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
15
