Home بین الاقوامیاسرائیلی فورسز کی غزہ میں خیموں میں سوئے بے گھرافراد پر بمباری، ماں بچے سمیت 6 افراد شہید

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں خیموں میں سوئے بے گھرافراد پر بمباری، ماں بچے سمیت 6 افراد شہید

by adnan Shahid

غزہ میں قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے بے گھر فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فورسز نے غزہ میں المواسی کے خیموں میں سوئے بے گھر افراد پر بم برسا دیے جس کے نتیجے میں ایک سال کے شیر خوار بچے اور 23 سال کی ماں سمیت 6 فلسطینی شہید اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے،ادھر دیرالبلاح میں بھی اسرائیل کے فضائی حملے میں بچے سمیت 3 افراد شہید ہوگئے جبکہ مغربی کنارے کے شہر راملہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 15 سالہ لڑکے کو شہیدکردیا۔مغربی کنارے کے شہر البیرہ کے علاقے ام الشریط میں بھی اسرائیلی فوج نے چھاپے کے دوران 15 سالہ امیر احمد جواد جابر کو سر اور سینے میں گولیاں مار کر شہید کردیا۔
دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نیکہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ مسئلہ فلسطین ہے، جب تک اسرائیل کی جانب سے زمینوں پر قبضیکا سلسلہ ختم نہیں ہوگا، خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔